مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2022ء) پولیس ترجمان کےمطابق ڈی ایس پی سرکل جتوئی نصراللہ خان بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان منیر حسین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طاہر سے 20 لیٹر ، ناظم حسین سے 30لیٹراور محمد شاہد سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378