مظفرگڑھ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز،مشیات برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے 1220گرام چرس، چوری شدہ بکری مالیتی 60ہزار روپے، 1 عدد موٹر سائیکل، 1عدد بندوق 12بور ،پسٹل 30بور معہ کارتوس گولیاں برآمد اور 1 عدد عدالتی مفرور گرفتار، مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔

پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سنانواں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سنانواں امجد جاوید نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 394/22 میں چوری شدہ بکری مالیتی60ہزار روپے برآمد،ملزم محمد اسد چانڈیہ گرفتار۔ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے 1220 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم شہزاد گرفتار۔

تیسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے ایک عدالتی مفرور محمد ارشد کو گرفتار کرلیا۔ چوتھی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے مقدمہ نمبر828/21 بجرم A-381 تھانہ کینٹ ملتان سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم عامر عمر کو گرفتار کرلیا۔پانچویں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئےملزم عارف سےبندوق12بور معہ 4 کارتوس اور ملزم عزیز سےپسٹل 30بور معہ 5 گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور تمام کے مقدمات درج کر کےملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔ 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں،چوروں،عدالتی مفروروں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378