مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ڈی ایس پی عمران رشید اور ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عدیل شہباز کریم کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی،1200 گرام ہیروئین برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی عمران رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عدیل شہباز کریم نے کارروائی کرتے ہوئے 1200گرام ہیروئین برآمد کرلی،ملزم عبداللطیف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ نے ایک ملزم اشتہاری صفدر کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی کاکہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں اور ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔