مظفرگڑھ،پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی،ایس ڈی پی او

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2022ء) مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران  ایس ڈی پی او سٹی سرکل عمران رشید اور ایس ایچ او تھانہ رنگپور سجاد حیدر کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،1عدد کلاشنکوف،5 عدد میگزین معہ گولیاں  اور 2 موٹر سائیکل برآمد،2ملزمان گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق  ایس ڈی پی او سٹی سرکل عمران رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رنگپور عزیزاللہ نےکاروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالخالق عرف بیٹری اور جمشید سے 1عدد کلاشنکوف ،  5 عدد میگزین معہ گولیاں اور 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کےملزمان کو تھانہ حوالات میں بند کر کے مقدمہ  درج کر لیا گیا۔

 

اس موقع پر ایس ڈی پی او  کاکہنا تھا کہ پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔