مظفرگڑھ،پولیس لائنز میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ کیفے ٹیریا کو ملازمین کیلئے اوپن کردیا گیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایات پر پولیس لائنز میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ کیفے ٹیریا کو پولیس ملازمین کیلئے اوپن کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس لائنز میں پولیس ملازمین کیلئے ائیر کنڈیشنڈ سٹیٹ آف دی آرٹ کیفے ٹیریا کا آغاز کردیا گیا ہے جو فلی ائیر کنڈیشنڈ ھے اور خوبصورت آرام دہ نفیس فرنیچر اور بہترین تزئین و آرائش کے ساتھ خوبصورت ماحول فراہم کیا گیا ہے جہاں پولیس ملازمین کو کھانے اور پینے کی بھی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کیفے ٹیریا میں پولیس ملازمین کیلئے چائے، کولڈ ڈرنکس، تازہ پھلوں کے جوس ملک شیک اور مشہور ریسٹورنٹ بون فائیر مظفرگڑھ کے تعاون سے اعلیٰ معیار کے پیزا، زنگر برگر اور بار بی کیو کے آرڈر پر ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔