مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شاہجمال کی حدود میں پرانی دشمنی کی وجہ سے نوجوان قتل ہوگیا۔،ایف آئی آر کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شاہجمال کی حدود میں نوید نامی نوجوان اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ بشیر،حزیفہ،حیدر اور حسنین وہاں پہنچ گئے اور بشیر نے نوید پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ شاہجمال نے مقتول نوید کے ماموں ابراہیم سکنہ موضع کھوکھر کی مدعیت میں نامزد 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتول کے ماموں ابراہیم نے بتایا ہے کہ اب تک 4 افراد خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملزم حزیفہ کے والد جماعت اسلامی تحصیل مظفرگڑھ کے امیر مولانا مشتاق کو بھی کچہری سے پیشی بھگتا کر واپس گھر آتے ہوئے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔