مظفرگڑھ،پانی والی موٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 نومبر2021ء) پانی والی موٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح  میں محمود کوٹ سٹی میں ترک والا کے مقام پر پانی کی موٹر چلانے سے کرنٹ لگنے سے 24 سالہ نوجوان محمد اسد ولد غلام اکبر جاں بحق ہو گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس  سٹاف نے مریض کا CPR کرتے ہوئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر نے نوجوان کے موت کی تصدیق کی ۔