مظفرگڑھ،ٹی پی لنک کینال اور کچھی کینال کو ڈیمانڈ کے مطابق پانی کی سپلائی کی جاری ہے،محکمہ آبپاشی تونسہ بیراج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 جون2022ء) دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر پانی کی سطح میں کمی کے باعث تونسہ بیراج سے نکلنے والی رابطہ نہروں ڈی جی خان کینال اور مظفرگڑھ کینال کو ڈیمانڈ سے کم پانی سپلائی کیا جا رہا ہے،جبکہ ٹی پی لنک کینال اور کچھی کینال کو ڈیمانڈ کے مطابق پانی کی سپلائی کی جاری ہے۔

محکمہ آبپاشی تونسہ بیراج ذرائع کے مطابق اس وقت تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 77718 کیوسک فٹ اوراخراج 70683 کیوسک فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے،تونسہ بیراج سے نکلنے والی رابطہ نہروں ڈی جی خان کینال اور مظفرگڑھ کینال کی ڈیمانڈ 7،7 ہزار کیوسک فٹ ہے جبکہ انہیں 2،2 ہزار کیوسک فٹ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے،ٹی پی لنک کینال کو ڈیمانڈ کے مطابق 2735 کیوسک فٹ پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،اسی طرح کچھی کینال کو بھی ڈیمانڈ کے مطابق 300 کیوسک فٹ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔