مظفرگڑھ،ٹریکٹر ٹرالی کی لوڈر رکشہ کو ٹکر،2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی لوڈر رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر خانپور بگا شیر کے قریب ایک تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے غلط اوورٹیک کرتے ہوئے ایک لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد 17 سالہ محسن ولد محمد عمر اور 20 سالہ محمد اشفاق ولد محمد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ان کا تیسرا ساتھی 20 سالہ محمد زبیر ولد محمد اکرم زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً جائےحادثہ پر نزدیکی پوائنٹ خانپور بگا شیر اور بھٹہ پور فلائی اوور سے دو ایمبولینسز کو روانہ کروا دیا۔حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیزرفتاری کے ساتھ غلط اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔