مظفرگڑھ،ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اپریل2022ء) ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے جلو سہو میں ایک موٹرسائیکل سوار غلط موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بستی کھرل خان والا چوک تحصیل جتوئی کی 74 سالہ موٹرسائیکل سوار خاتون فتح بی بی زوجہ غلام محمد موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا ہے،اطلاع ملنے پرریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراََ نزدیکی ریسکیو اسٹیشن جتوئی سےایک ایمبولینس روانہ کروادی اورپولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈباڈی کو ڈیڈباڈی شیٹ سے کور کرنے کے بعد میت کو انکے گھر منتقل کر دیا ہے۔\378