مظفرگڑھ،موٹرسائیکل ہائی ایس تصادم میں خاوند جاں بحق ،بیوی زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2022ء) مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر موٹرسائیکل اور ہائی ایس وین تصادم میں خاوند موقع پر جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر ٹی چوک شاہ گڑھ کے قریب ایک تیزرفتار مسافر ہائی ایس وین نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ عبدالرشید ولد محمد بخش موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی کلثوم مائی معمولی زخمی ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً نزدیکی ایمبولینس کو روانہ کروا دیا۔