مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی نے قتل کے تین مقدمات کا فیصلہ کردیا ہے، ایک مجرم کو سزا موت جبکہ دومقدمات میں ملزمان کو بری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خضر حیات عرف کوڑا ولدعمر حیات قوم گوپانگ کو نور محمد ولد شیر محمد کے قتل کے الزم پر سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے، خضر حیات نے نور محمد کو باغ سے آم توڑنے پر کلہاڑی کے وار کرکے اور گولی مار کر قتل کیا تھا، دوسرے مقدمے میں شاہد حسین ولد منظور حسین قوم جتیال کو تصور عباس ولد محمد شفیع کے قتل کے الزم سے بری کیا ہے جبکہ تیسری مقدمے میں نذر حسین ولد امام بخش قوم سہرانی کو علی رضا عرف وسیم ولد عطاء اللہ کے قتل کے الزام سے بری کردیا ہے، نذرحسین پر الزام تھا کہ اس نے علی رضا کو اس کی جگہ پیٹرول پمپ پر چوکیدار رکھنے پر قتل کردیا ہے۔