مظفرگڑھ،مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی گئی موٹرسائیکلیں،موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد

مظفرگڑھ۔12جنوری  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ی ۔12 جنوری2022ء) :پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کی کامیاب کارروائیاں،مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی گئی موٹرسائیکلیں،موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز افتخار ملکانی کی قیادت میں تھانہ سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 7 موٹر سائیکلیں،5 قیمتی موبائل فونز اور 80ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں کو مختلف وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلوں،موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی نے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں،موبائل فونز اور نقدی انکے اصل مالکان کے حوالے کیں۔