مظفرگڑھ،لین دین کے تنازعہ پرایک شخص قتل ، 3 زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں ملزمان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا ۔

ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان کے رہائشی بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 2 افراد غلام سرور بگٹی اور محمد اشفاق بگٹی نےایک نامعلوم شکس کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شہر سلطان کے بس سٹینڈ کے ہاکر محمد عمر کو لین دین کے تنازعہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،وہاں موجود عبدالستار،ارشاد احمد اور احمد علی نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں بھی زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ شہر سلطان اور ریسکیو 1122 نےنعش اور زخمیوں کو شہر سلطان ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔