مظفرگڑھ،اندھا قتل ٹریس،ملزم گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں تھانہ شاہ جمال کے علاقہ میں ڈکیتی و اندھے قتل کی واردا ت کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مظفرگڑھ کے تھانہ شاہجمال کے علاقہ بیٹ قائم شاہ میں 2 روز قبل ہونے والی قتل کی اندھی واردات کا ملزم ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ملزم نے دوران ڈکیتی اپنے پڑوسی منور حسین کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول نے اس کا نقاب اتر جانے پر اسے پہچان لیا تھا،ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول اس کا ہمسائیہ تھا پہچان لئے جانے کے خوف سے فائر کر کے مار دیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،پولیس تھانہ شاہجمال نے 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کی واردات ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔