مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26 نومبر۔2015ء) مظفرگڑھ میں غیر اخلاقی رقص کیس میں شی میل ایسوسی ایشن پاکستان نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں خواجہ سراوٴں کی درخواست ضمانت دائر کر دی۔تھانہ صدر مظفر گڑھ میں گرفتار چار خواجہ سراوٴں اور ایک خاتون سمیت نو افراد کی درخواست ضمانت علاقہ مجسٹریٹ مظفرگڑھ کی عدالت میں دائر کر دی گئی ۔گرفتار افراد پر مراد آباد کے میلے میں غیر اخلاقی رقص کرنے کا الزام ہے۔سول جج مظفر گڑھ نے ایف آئی آر سے ایمپلی فائر ایکٹ کی نا قابل ضمانت دفعات خارج کر دی ۔ شی میل ایسوسی ایشن کی عہدیداروں نے بے گناہ خواجہ سراوٴں کی گرفتاری پر ڈی پی او مظفرگڑھ اویس ملک کے خلاف ضلع کچہری میں احتجاج کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بے گناہ خواجہ سراوٴں کی گرفتاری پر نوٹس لیں اور انہیں انصاف دلوائیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…