مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 ستمبر2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی سندھی بستی میں گیس سلنڈر کے پھٹ جانے کی وجہ س گھر کی چھت گرگئی اور سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے گھر کے چار افراد آگ سے جھلس گئے۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طورپر ریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروادیا۔
ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو موقع پر معلوم ہوا کہ گھر میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی۔
سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے گھر کے چار افراد آگ لگنے سے جھلس گئے۔موقع پر موجود اہل محلہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ لوگوں کو نکالا اور ہسپتال کی طرف روانہ کیا ۔جھلس جانے والے افراد کی شناخت عائشہ دختر اعجاز عمر 16 سال، اعجاز ولد مہر علی عمر 48سال، عزرا زوجہ اشرف عمر 30 سال اور اشرف ولد مہر علی عمر 40سال سے ہوئی جو کہ تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی تھے۔