مظفرگڑھ،رنگ پور میں گائے چوری کی واردات ناکام، دو چور گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 16 جولائی2019ء) رنگ پور میں گائے چوری کی انوکھی واردات، تھانہ رنگ پور پولیس نے گاڑی سے گائے برآمد کرتے ہوئے دو چوروں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ تیسرا فرار ہو گیا. چور جھنگ کے علاقہ سے گائے چوری کرکے کار میں ڈال کر لے جار ہے تھی.پولیس کے مطابق مویشی چوروں کا تعلق موہانہ گینگ سے بتایا گیا ہے جوکہ مظفرگڑھ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔