مظفرگڑھ،رشتہ نہ دینے کی رنجش پر خاتوں نے تین افراد پر تیزاب پھینک دیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2019ء) رشتہ نہ دینے کی رنجش پر خاتوں نے تین افراد پر تیزاب پھینک دیا ۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقہ مڈ والا کے قریب تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر پر لڑکی کی ممانی نے اٹھائیس سالہ عفرا ، اس کے بوڑھے ستر سالہ باپ اور ڈھائی سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا تیزاب سے جھلسنے والے تینوں افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں ابتدائی طبی امداد دیکر نشتر اسپتال ملتان برن یونٹ ریفر کر دیا گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق عفرا کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تاحال ملزمہ نسیم گرفتار نہیںہو سکی ہے