مظفرگڑھ،دو مختلف حادثات میں 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2022ء) مظفرگڑھ میں دومختلف حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ شب پہلا حادثہ مظفرگڑھ کے مضافات میں مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر بھٹہ پور بائی پاس پر پیش آیا جہاں ایک کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں منڈا چوک موضع پنج گرائیں کا رہائشی 25 سالہ رکشہ ڈرائیور صغیر عباس ولد وزیر حیدر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق دوسرا حادثہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال کے مہر پور چوک پر پیش آیا جہاں ایک تیزرفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں چوک سندیلہ شاہجمال کا رہائشی 30 سالہ محمد لطیف ولد عطا محمد جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً مظفرگڑھ اور شاہ جمال کے پوائنٹس سے ایمبولینسز کو روانہ کروا دیا۔اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔دونوں حادثات تیزرفتاری کے باعث پیش آئے ہیں، متعلقہ تھانوں کی پولیس نےحادثات میں ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔