مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقہ تھانہ کندائی کی حدود دریائے سندھ کے پار کچے کے علاقہ میں کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد کی حالت غیر ہوگئی،حالت غیر ہونے والوں میں بچے خواتین اور مرد بھی شامل ہیں۔متاثرین کو ضلعی صدر ہسپتال راجن پور داخل کرا دیا گیا۔