مظفرگڑھ،بھلوال بار کے جوائنٹ سیکرٹری رانا مدثر اقبال کے بیہمانہ قتل کے واقعہ پروکلاء کی ہڑتال،مکمل عدالتی بائیکاٹ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے بھلوال بار کے جوائنٹ سیکرٹری رانا مدثر اقبال کے بیہمانہ قتل کے واقعہ پر جمعرات کو فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائی کاٹ کیاگیاجبکہ صدر بار مظفرگڑھ ملک ارشد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری زبیر سہرانی،ممبران بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ،رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور سید شاہد مزمل شیرازی، رانا واجد علی ایڈووکیٹ نائب صدر مہر عمر بن غفور،ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے قتل کی واردات کی بھرپور مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمات کہ سماعت ملتوی کر دی گئی۔