مظفرگڑھ،درجنوں زمیندار پانی چوری کرتے پکڑے گئے ،مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 29 جون2019ء) درجنوں زمیندار پانی چوری کرتے پکڑے گئے ،مقدمات درج، ایس ڈی او انہار مظفر گڑھ محمد حامد خالق کی رپورٹ پر پولیس نے راجباہ بیت والا سے رحیم بخش اور بڈھا خان میرانی سکنہ قطب ابڑیند، راجباہ چاٹلی سے مصطفیٰ سکنہ ٹبی نو ناری، سلیم کورائی، راجباہ مہر پور سے شریف گرا، جاوید رند، راجباہ ڈیوالا سے ریاض، فیاض ،نیاز، راجباہ گھتو رائٹ سے سرور، عبدالستار، راجباہ بیت والا سے طالب میرانی،غلام فرید میرانی،رفیق میرانی،حضور بخش میرا نی،اللہ بخش مجاور،بلال میرانی، اللہ بچایا میرانی، شمیر میرانی، خلیل میرانی، مرتضی میرانی، اختر میرانی، یاسین میرانی سکنہ بیٹ میتلا اور مہر پور مائنر سے عبدالرشید کھور کے خلاف پانی چوری کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں۔