مظفرگڑھ،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2019ء) تھانہ چوک سرور شہید کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کا گرینڈ سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل اعجاز حسین بخاری اور ایچ او تھانہ چوک سرور شہید چوہدری جاوید اختر نے کوٹ ادو سرکل تھانہ دائرہ دین پناہ تھانہ کوٹ ادو اور تھانہ محمود کوٹ کی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں کی تلاشی لی اور 80 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔

محمد عاطف سی30 بور پستول مع3عدد راوند اور حبیب اللہ ولد شبرات خان سے رائفل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ایس ایچ او چوک سرور شہید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کیلئے موثر گشت و پڑتال کے نظام کے زریعے علاقہ میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام تر توانائی صرف کر رہے ہیں۔