مظفرگڑھ،تھانہ خان گڑھ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،40گھروں کی تلاشی، 100افراد کی بائیومیٹرک تصدیق

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) تھانہ خان گڑھ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،40گھروں کی تلاشی، 100افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کیگئی۔سرچ آپریشن میں 1200گرام ہیروئن،2490گرام چرس،2پستول 52گولیاں برآمد۔ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایات پر پولیس تھانہ خان گڑھ کے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں مختلف علاقوں بستی کلاں ، بستی سندیلہ، بستی گنجی،چاہ نور خان والا،پل بنگلہ نہر خان گڑھ میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں کی تلاشی لی گء جبکہ 100 افراد کو بائیو میٹرک سسٹم سے چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن مخبر کی اطلاع پر چاہ نور خان پر ریڈ کیا گیاتو محمد نوید شیخ سے 1200گرام ہیروئن ، پسٹل نائین ایم ایم، 12گولیاں برآمد ہوئیں۔محمد حمید شیخ کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر نہر خان گڑھ پر 1440گرام چرس، پسٹل 30بور ،اور 40گولیوں سمیت گرفتار کیاگیا۔بشیر احمد شیخ کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر1050گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاگیا،تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کردیاگیا۔