مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 جون2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو شبیر گشکوری نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر کسانوں کو حکومتی ریٹ پر یوریا کھاد فراہم کرنے کےلیے تحصیل مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں کھاد پوائنٹ بنا دئیے گئے ہیں جہاں کسانوں کو حکومتی ریٹ پر یوریا کھاد فراہم کی جائے گی، کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ یونین کونسل میں قائم کئے گئے پوائنٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو شبیر گشکوری نے اپنی نگرانی میں زمینداروں میں کھاد تقسیم کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ ہر پوائنٹ پر حلقہ کا پٹواری موجود ھو گا، ریکارڈ چیک کرنے کے بعد زمینداروں کو کھاد فراہم کر دی جائے گی ،حکومت کے اسں اقدام کو کاشتکاروں نے سراہا ۔ دوسری طرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے بلیک میں کھاد فروخت کرنے والے 2دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیئے ہیں۔\378