مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 02 جنوری2023ء) پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں یونین کونسل شریف چھجڑا اور ضلع کوٹ ادو یونین کونسل شادی خان منڈا میں خودمختار پروگرام کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔سرگرمیوں میں مقامی سطح پر کمیونٹی آرگنائزیشنز کی تشکیل، خودمختار بینیفشریز کے بچوں کی پیدائش کا یونین کونسل میں باقاعدہ اندراج اور متعلقہ یونین کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات شامل ہیں۔
ان یونین کونسلز میں 100 سے زائد خودمختار بینیفشریز کے بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا۔ پی ایچ سی آئی پی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد عبیداللہ نے رجسٹریشن کے عمل میں معاونت کرنے پر NRSP کے ڈسٹرکٹ منیجر مشتاق طور اور IRM اور NRSP پراجیکٹ ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یونین کونسلز کے سیکریٹریز نے پی ایچ سی آئی پی کے پروگرامز آغوش، بنیاد اور خودمختار کے حوالے سے ٹیم کی محنت اور کوششوں کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں عوام میں بچوں کی تاریخ پیدائش کے اندراج کا شعور و آگاہی بیدار کرنے کیلئے واک بھی کی گئی۔