مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کے علاقہ چوک سرورشہید کے چک نمبر 568 ٹی ڈی اے میں ہونے والی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے باعث 4 سالہ بچہ سبحان جان جاں بحق ہوگیاجبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔چھت گرنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے سے بچے کی نعش اور زخمیوں کو نکال۔زخمی خواتین کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔