مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) کے زیر اہتمام ہمایوں مسعود گجر ریجنل چئیرمین اور ایم لطیف شاہد ریجنل جنرل سیکرٹری کی زیر قیادت محنت کشوں کی اپنے جائز مطالبات کے لیے تھرمل گیٹ پر مکمل ٹول ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور تھرمل کے تمام سیکشن مکمل بند کر دیے گئے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات جن میں تقریباً 300 محنت کشوں کی اپ گریڈیشن اور پروموشن آرڈ، واشنگ الاؤنس کا اجراء، ہیلتھ پالیسی کا اجراء، ڈیتھ کوٹہ میں تقریباً 40 یتیم بچوں کی بھرتی نہ ہونا، میرج گرانٹ پیمنٹ نہ ہونا، کالونی کی صفائی، اوور ٹائم پیمنٹ نہ کرنا شامل ہیں۔اس موقع پر محنت کشوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات حل نہ ہوئے تو یہ احتجاج جاری رہے گا۔