مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کا گندم کے گودام پر چھاپہ،ہزاروں من گندم برآمد،قانونی کارروائی شروع

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2023ء) اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ نے گندم کے گودام پر چھاپہ مار کرہزاروں من گندم برآمدکرلی ۔

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید جمیل حیدر شاہ کی ٹیم نے نواحی علاقے موضع نور شاہ تلائی میں گندم کے گودام پر چھاپہ مار کر 05 ہزار من گندم برآمد کر کے  گودام کو سیل کر کے استغاثہ تھانہ چوک سرور شہید بھجوا دیا ہے۔