مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 جون2022ء) احساس پروگرام اور احساس راشن کی رقم سے غریب عورتوں سے کٹوتیاں کرنے والا ریٹیلر گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق محمد کاشف نے ضعیف خاتون وزیر بی بی کی 6 ہزار کی رقم نکال کر وزیر بی بی کو ایک ہزار دے کر 5 ہزار خود رکھ لئے،اسی طرح شائستہ بی بی اور ناہیدبی بی کی احساس پروگرام اور احساس راشن پروگرم کی 14،14 ہزار نکال کر انہیں 12،12 ہزار دیئے اور باقی رقم خود رکھ لی،رقوم میں ناجائز کٹوتیاں کرنے پر وزیر بی بی کے بیٹے شوکت حیات کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تھانہ سٹی کوٹ ادو کے سب انسپکٹر محمد نواز نے اپنےڈولفن اہلکار فاروق احمد کے ہمراہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے اور ملزم کی ڈیوائس بھی قبضہ میں لے لی ہے۔