مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے موضع نور کبڑا کے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بصیرہ کے رہائشی سلیم اختر نے محکمہ اینٹی کرپشن میں موضع نور کبڑا کے پٹواری جمال عبد الناصر کے خلاف اراضی کے انتقال کیلئے دس ھزار روپے رشوت طلب کرنے کی درخواست دی تھی محکمہ اینٹی کرپشن نے طے شدہ پروگرام کے مطابق چھاپہ مار کر پٹواری جمال عبد الناصر کو سلیم اختر سے 10000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔