ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیآں جاری۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگپور عزیزاللہ نے اپی ٹیم کے ہمراہ 10 سال پرانے قتل کے مجرم اشتہاری طاہر محمود کو گرفتار کر لیا ، جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال چوہدری جاوید اختر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری خلیل کھوسہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او شاہ جمال نے ناجائز اسلحہ پستول 30 بور برآمد کر کے محمد رفیق بلوچ کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان عبدالشکور قیصرانی، ملک شریف ملانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 6 جواریوں کو گرفتار کرتے ہوئے 17000 روپے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او جرائم کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہیں اور ان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔