محرم الحرام کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 اگست2020ء) اسسٹنٹ کمشنر فیاض علیاور ڈی ایس پی امجد جاوید نیمحرم الحرام کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تحصیل امن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔
میٹنگ میں تحصیل بھر کے جلوسوں کے لائسنس داران اور مجالس کے منتظمین نے شرکت کی،جبکہ بلدیہ اور میپکو کے نمائندوں تحصیل بھر کے ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ اداروں اور افراد بھی شامل تھے، میٹنگ میں لائسنسداران اور مجالس کے منتظمین نے سیکیورٹی،روشنی اور صفائی کے حوالے سے اپنے مسائل بتائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو تمام مسائل حل کرنے کیلئے احکامات دیے اور خاص طور پر بلدیہ کوٹ ادو کو جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی امجد جاوید نے بتایا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کی طرف سے پورے ضلع کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور کوٹ ادو میں بھی اسی سیکیورٹی پلان کے مطابق تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جلوسوں کے ساتھ ایلیٹ فورس اور متعلقہ تھانہ کی پولیس ڈیوٹی دے گی اور ان کے ساتھ جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کی طرف سے دیے گئے رضاکار بھی ڈیوٹی دیں گے جو آنے والوں کی شناخت کریں گے اور تلاشی بھی لیں گے۔