لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل رکشہ تصادم میں ماں باپ اور کمسن بیٹے سمیت 5 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2023ء) لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم،ماں باپ اور کمسن بیٹے سمیت سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ علی پور روڈ پر حاجی واہ کے قریب لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم ہوا ہے ،جس کے نتیجہ میں 38 سالہ خورشید بی بی زوجہ ریاض،22 سالہ کاشف ولد محمد سلیم، 42 سالہ ریاض ولد ملازم حسین،3 سالہ صائم ولد ریاض،22 سالہ بلال ولد محمد نعیم زخمی ہو گئے۔

 

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ایمبولینس کو روانہ کروا دیا۔ ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ایک خاتون سمیت چار افرادکو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجہ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔