مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی2020ء) پولیس نے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عصمت عباس اور ایس ایچ او تھانہ رنگپور احمد فراز نے پنجاب حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے پر سختی سے عمل کرانے کا اعلان کرتے ھوئے لاک ڈاون پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ھدایات کے مطابق صرف گروسری ۔
کریانہ۔سبزی۔پھل میڈیکل سٹور اور دودھ دہی کی دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت بو گی ان کے علاوہ دوکانیں کھولنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں گرفتار کر لیا جائے گا انھوں نے کہا حکومت کی ھدایات کے مطابق کھلنی والی دوکانوں پر بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہو گا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا عوام کے فا ئدے کیلئے ہے اور ان اقدامات سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملے گی