قیصر سلیم نے بطورڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ چارج سنبھال لیا

مظفر گڑھ۔25 جون(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جون2018ء) مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ، اس سے قبل وہ ڈی سی او اوکاڑہ ، ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد ریجن ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میںصاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ضلع کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی معاونت سے ضلع میں پائیدار قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا۔