مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر اور قومی اسمبلی کے رکن مہر ارشاد احمد سیال نے کہا ہے کہ وہ علاقہ کے لوگوں کو ان کا حق دلانے کیلئے مدد کرکے کوئی ناجائز کام نہیں کررہے بلکہ قبضہ مافیا کے ناجائز قبضے ختم کرانے کیلئے تحرک کرنیوالے متاثرین کی قانونی اوراخلاقی مدد کررہے ہیں،ضلع کے ہر انصاف پسند رہنماء اور سرکاری افسر کو دعوت دیتے ہیں کہ زمینوں کا ریکارڈ ملاحظہ کرکے جہاں جس کا جتنا حق بنتا ہے وہ اس کے مطابق ہرایک کو حق دلائیں اوراگرکسی نے کمزور رشتہ داروں کے حق پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے تو وہ ناجائز قابض سے قبضے چھڑا کر اصل حقداروں کو دلائیں اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے اس لیے وہ تمام انصاف پسند لوگوں کو اس معاملے کا جج مان کر اوران کا فیصلہ بھی بخوشی تسلیم کریں گے۔