فرض کی راہ میں قربان ہونے والے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ، ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 فروری2023ء) تھانہ خان گڑھ میں نئے تعینات ہونےوالے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر حسنین نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں قربان ہونے والے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ خان گڑھ میں نئے تعینات ہونےوالے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر حسنین نے شہداء پولیس کو خراج تحسین کیا ، ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ قیصر حسنین نے چارج لینے کے بعد اپنی پوسٹنگ کا آغاز پولیس کے شہداء سیف اللہ سگو شہید اور عابد حسین شہید کے گھروں میں جاکر حاضری دینے سے کیا۔

اور اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے انکی فیمیلیز اور بچوں کو تحائف دیئے، اور انہیں یقین دلایا کہ اپنے شہداء کی فیمیلیز کی خدمت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ھمہ وقت دل و جان سے حاضر ہے۔