غیر مسلم ، یوتھ اور خواتین کی مخصوص خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بلدیاتی اداروں ، یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی کے سطح پر غیر مسلم ، یوتھ اور خواتین کی مخصوص خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ، میونسپل کمیٹی سنانواں اور میونسپل کمیٹی خانگڑھ میں ایک ایک غیر مسلم کی نشستیں خالی ہیں جبکہ یونین کونسلز میں 96نشستیں غیر مسلم، 4نشستیں خواتین اور4نشستیں یوتھ کی خالی ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 7اپریل تک امیدوار اپنے اپنے حلقے میں ریٹرننگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، 10اور 11اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔13اپریل کو مسترد کاغذات پر اپیل کی جاسکتی ہے، 15اپریل تک تمام اپیلوں پر فیصلے کردیئے جائیں گے ، 17اپریل کو امیدواروں کی فائنل فہرستیں جاری کردی جائیں گی جبکہ 2مئی کو تمام نشستوں پر پولنگ کرائی جائے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ یونین کونسل نمبر1تا5، 7،8،10تا 17،19تا 27میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ اور میونسپل سنانواں کے ریٹرننگ آفیسرمہر مختیار احمد سینئر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کوٹ ادو،یونین کونسلز35تا 75 خانگڑھ کے ریٹرننگ آفیسر سجاد احمد باپہ ایس ایس ایس گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول غازی گھاٹ مظفرگڑھ،یونین کونسل نمبر 76تا93کے ریٹرننگ آفیسرملک نازک حسین سینئر ہیڈ ماسٹرہائی سکول بنڈہ اسحاق جتوئی، یونین کونسلز نمبر94تا107اور109کے ریٹرننگ آفیسرعبدالمالک سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تھہیم والا علی پورکو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اے ڈی سی جی مظفرگڑھ محمد شہزاد مگسی کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔