عوام کے مسائل کے حل میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے،چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اپریل2019ء) چیئرمین ضلع کونسل سردار حافظ عمر خان گوپانگ نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم حصہ ہے، عوام کے مسائل کے حل میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے، مثبت اور متوازن رپورٹنگ معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں پاکستان پریس کلب کے منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے مملکت خداداد کے نام سے پریس کلب کا قیام خوش آئند ہے، ٹیم کے تمام ارکان محنتی ہیں، انکی کامیاب کے لئے دعا گو ہوں، تقریب میں چیئر مین میونسپل کمیٹی محمد اکرم خان چانڈیہ،صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل مہر اعجاز، ممبرپنجاب بار کونسل جام محمد یونس، مہر جاویدحسن، محمد اجمل خان چانڈیہ، ام کلثوم سیال، رانی وحیدہ، شاہانہ عباس شانی، میڈم شمیم، سینئر ممبر بار کونسل اور لیگل ایڈوائزرپاکستان پریس کلب مظفرگڑھ فیاض خان قلندرانی،رشید شیروانی، موجود تھے، جبکہ سٹیچ سیکرٹری کے فرائض افضل چوہان نے سرانجام دئیے، منتخب عہدیداران میں صدر خرم شہزاد ملیزئی، جنرل سیکرٹری افتخار حسین بخاری، سینئر نائب صدر اظہر حسین عطاری، نائب صدراول مظفر جانگلہ، نائب صدر دوم صابر حسین عاربی، سیکرٹری فنانس جہانزیب سلیم، جوائنٹ سیکرٹری امتیازحسین، آفس سیکرٹری عامر شہزادمیتلا سے چیئر مین ضلع کونسل نے حلف لیا،تقریب سے چیئر مین میونسپل کمیٹی محمد اکرم خان چانڈیہ،صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل مہر اعجاز، ممبرپنجاب بار کونسل جام محمد یونس، مہر جاویدحسن، محمد اجمل خان چانڈیہ، ام کلثوم سیال، شاہانہ عباس شانی،سینئر ممبر بار کونسل اور لیگل ایڈوائزرپاکستان پریس کلب مظفرگڑھ فیاض خان قلندرانی نے بھی خطاب کیا صدرپاکستان پریس کلب خرم شہزاد ملیزئی اور جنرل سیکرٹری افتخار بخاری نے نام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس کلب کا نام نظریہ ضرورت کے تحت اس مملکت کے نام پر رکھا گیا ہے،جو لسانیت، اقرباء نوازی اور شخصی مفادات سے قطع نظر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں اداکرے گا، اس موقع پر جتوئی پریس کلب کے صدر جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے، آخر میں سرپرست پاکستان پریس کلب چوہدری خالد محمود ظفر اور چیئر مین ملک جاوید چونیاں اورصدر پریس کلب نے معزز مہمانوں میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کیں۔