News

عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کوشاں ہے، نوابزادہ منصور احمدخان

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جنوری2022ء) عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کوشاں ہے، حلقہ پی پی 271 میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر پراجیکٹ پر کام جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمدخان نے ٹھٹھہ قریشی میں سابق چئیرمین میاں علیم الرحمن قریشی، میاں نذرعباس قریشی سمیت قریشی گروپ کے ایک بہت بڑے دھڑے کی سابق ایم پی اے میاں عمران قریشی گروپ کو خیرباد کہتے ہوئے نواب ڈوگر گروپ میں شمولیت کے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوامی خدمت کی بدولت حلقہ کی عوام جوق درجوق ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں ۔

تقریب سے چیف آف ڈوگر گروپ و سابق تحصیل ناظم سردار محمدآبادڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب ڈوگر گروپ میں شامل ہونے والے قریشی گروپ کے راہنماں کو ویلکم کرتے ہیں اور وعدہ ہے بلاتفریق خدمت کی مثال قائم کردیں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سردارعون حمید ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان شااللہ عوام کے تمام مسائل حل کریں گے جبکہ ان کا مشن عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے اس موقع پر نوابزادہ بلال احمدخان کا کہنا تھا کہ نواب ڈوگر گروپ میں شامل ہونے والے قریشی گروپ کا اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوامی خدمت کرکے حلقہ کو ماڈل حلقہ بنائیں گے اس موقع پر حاجی ربنواز خان گوپانگ، سردار عمر علی ڈوگر، جام ذوالفقار ماہڑہ مہر غلام نبی جانگلہ سیدطاہرعباس شاہ بخاری،مہر غلام علی جانگلہ، جام امجدعلی پونٹہ، نوابزادہ ساجد محمودخان، نوابزداہ وقاص ہمایوں خان، نوابزداہ ظفر محمودخان، میاں بختیار قریشی، سیدکاظم شاہ، لیاقت خان بھٹہ سمیت دیگر سیاسی، سماجی شخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago