عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

مظفر گڑھ-(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مارچ2018ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر کی عوام کو صحت کی بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیپاٹائٹس کلینگ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ہے۔ضلع مظفرگڑھ میں ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کی تشخیص اور علاج کیلئے پاکستان کڈنی ، لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے تعاون سے ہیپاٹائٹس کلینک کا قیام ایک نعمت ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیپاٹائٹس کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کلینک کے قیام سے ضلع میں نہ صرف ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض پر کنٹرول حاصل کی جاسکے گا بلکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کا جدید طریقہ سے مفت علاج بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے مزید بتایا کہ تحصیل جتوئی میں گردوں کی مرض میں مبتلا مریضوں کو گردوں کی صفائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے سردار کوڑے خان ٹرسٹ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر قائم کیا جارہا ہے ، جس کیلئے ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے، سردار کوڑے خان کی ویژن کے مطابق ضلع کی غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قائم انڈومنٹ فنڈ کے منافع سے یہ سنٹر قائم کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارچ ہیپاٹائٹس کلینک ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے مرض کے لحاظ سے مصر کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے منشور کے مطابق 2030تک پاکستان کو ہیپاٹائٹس فری ملک بنایا جائے گا، جس کے لئے ابتدائی طور پر صوبہ پنجاب میں پاکستان کڈنی ، لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے تعاون سی25ہیپاٹائٹس کلینکس قائم کئے جائیں گے۔ آج مظفرگڑھ میں 21ویں کلینک کا افتتاح کیا گیا ہے ، جہاں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تشخیص اور علاج مفت کیا جائے گا، جس کیلئے جدید لیبارٹری، آلات ،مشینری اور عالمی معیار کی ادویات فرہم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں ہیپاٹائٹس کلینک کے قیام پر تقریباً2کروڑ50لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔