عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد کے مقصد عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کو فوری حل کیا جائے اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آسکے اور کھلی کچہری کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ وارکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کھلی کچہری میں سائلین کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور سیوریج کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے، ریلوے روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی اور سیوریج لائن پر قائم تجاوزات کو خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، اسی طرح محلہ تلیری سے سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے محلہ تلیری میں سیوریج کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کو قانون کے مطابق اور میرٹ پر حل کیا جائے کسی فریق کی حق تلفی نہ کی جائے، کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو سے متعلق درخواستیں دی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر جام آفتاب سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔