شہریوں کے پولیس متعلق مسائل فوری حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈی پی او مظفر گڑھ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 جولائی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کہا ہے کہ شہریوں کے پولیس متعلق مسائل فوری حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، شہری براہ راست مسائل کا حل پا کر مطمئن نظر آتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق ہفتہ وار شیڈول کے مطابق دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جہاں مسائل کی سماعت کی گئی اور شہریوں کے مسائل متعلقہ افسران کو ٹیلی فونک ہدایات دیکر حل کرائے گئے اور انکوائری معاملات پر افسران بالا کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے انچارج کمپلینٹ سیل شائستہ بانو اور سب انسپکٹر میاں زوہیب مکول کو شہریوں سے متعلقہ پولیس افسران کا آپس میں رابطہ کروانے، ہدایات پر عملدرامد کروانے اور شہریوں کو مطمئن کرنے تک مکمل فیڈ بیک لینے کی ہدایات جاری کیں۔