علی پور میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کے خلاف تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج، 72 گھنٹوں میں ڈاکو گرفتار نہ ہونے کی صورت میں شٹر ڈاون ہڑتال کی دھمکی

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2022ء) علی پور میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کے خلاف تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج، 72 گھنٹوں میں ڈاکو گرفتار نہ ہونے کی صورت میں شٹر ڈاون ہڑتال کی دھمکی، گزشتہ روز مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں سیت پور چوک میں 3 مسلح ڈاکووں نے کھاد کے ڈیلر سے گن پوائنٹ پر سات لاکھ روپے لوٹ لئے تھے اور ان کی فائرنگ سے ایک رکشا ڈرائیورزخمی بھی ہو گیا تھا،یہ اسی جگہ ڈاکووں کی دوسری واردات تھی ایک دن قبل بھی ڈاکووں نے اسی جگہ ایک شخص کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا،ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں نے شہریوں اور تاجروں کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے،علی پور کی تمام تاجر تنظیموں نے اس سلسلے میںہنگامی میٹنگ منعقد کی جس میں پیسٹی سائیڈ،کلاتھ،صرافہ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ اور کریانہ ایسوسی ایشنز نے شرکت کی،شرکا نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس کی ناکامی قرار دیا،تاجر راہنما نواب آصف شیراز نے شٹر ڈاون ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر ڈاکو گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور ضلع مظفرگڑھ کی تمام تحصیلوں میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے تاجر راہنماوں کو جلد ڈاکو گرفتار کر لینے کی یقین د ہانی کرائی ہے۔