علی پور ، بیٹ بادشاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ہلاک

علی پور (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔12 جنوری۔2016ء) علی پور کے علاقے بیٹ بادشاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مبینہ طور پر پولیس نے مقابلے میں ایک اشتہاری ملزم کو ہلاک کردیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ اشتہاری ملزم کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی اور ملزم پولیس کے ساتھ کراس فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔