مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 ستمبر2021ء) خان گڑھ کے معروف ظہرین حیدر پورنوگرافی اور قتل کیس میں نامزد چوتھے مرکزی ملزم حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی گئی، ملزم نے ایف آئی اے ملتان میں درج مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج ملتان بلال بیگ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس میں استغاثہ کے وکیل صہیب شفیع شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے، چنانچہ وکلا کی بحث کے بعد فاضل جج نے درخواست ضمانت خارج کر دی، جبکہ قبل ازیں ملزم مذکر قریشی کی ضمانت بھی خارج کردی گئی تھی۔