طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2019ء) طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، اساتذہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مہ جبیں پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج مظفرگڑھ نے پریکٹائزنگ مڈل سکول کی کلاسز کے وزٹ کے دوران کیا۔جہاں ملک شمشاد احمد ملانہ ہیڈ ماسٹر،جمشید اختر بابر،محمد یار سعیدی،عبدالغفار خان،مجاہد اقبال بھٹہ و دیگر اساتذہ نے مہ جبیں پرنسپل کو گورنمٹ ایلیمنٹری کالج میں بطور پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر بہترین معیار تعلیم فراہم کرکے نونہالان وطن کو جدید طریقہ ہائے تدریس کی مدد سے تربیت کرکے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک وملت کے بہترین شہری بنائیں گے۔