طالبعلم کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں طالبعلم کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے ایک ہی خاندان کے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے شاہجمال میں پولیس اسٹیشن کے قریب ایک طالبعلم کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہو نے سے 26 سالہ عائشہ ،32 سالہ رقیہ اور 21 سالہ سلیمان زخمی ہو گئے۔